کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا حکم معطل
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے کرنل (ر) انعام الرحیم کو لاہور ہائی کورٹ سے ملنے والا رہائی کا حکم معطل کردیا۔
آج سپریم کورٹ میں کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل کی سماعت ہوئی تواٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے.
اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم عملی طور پر جاسوسی کرتے رہے، وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کا پورا نیٹ ورک ہے، انہوں نے آئی ایس آئی اور جوہری پروگرام سمیت حساس معلومات افشا کیں.
انھوں نے عدالت کو بتایا کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی، ان کے نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار ہوچکے ہیں جن میں سے ایک کو پھانسی بھی ہوئی.
دلائل کے دوران اٹارنی جنرل نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کے نیٹ ورک سے وابستہ مزید لوگ بھی گرفتار ہونگے، دوران تحقیقات انہیں اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ بادی النظرمیں انعام الرحیم کیخلاف موادموجودہے، تحقیقات مکمل ہوتےہی انعام الرحیم کوقانونی معاونت فراہم کی جائے۔
انعام الرحیم کےوکیل طارق اسد نےدلائل کیلئےمہلت مانگ لی جس پر سپریم کورٹ نے ان سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتےتک ملتوی کردی۔