لالو پرساد یادیو کو14سال قید60لاکھ روپے جرمانہ

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردیں۔

جیونیوز کے مطابق شکایت کنندہ انعام الرحیم نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ا?مدن سے زائد اثاثوں اور بدعنوانی کا الزام لگاکر نیب سے تحقیقات کی درخواست کی تھی تاہم نیب نے ابتدا میں یہ درخواست مسترد کردی تھی۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نیب کو سابق صدر کیخلاف کارروائی کا اختیار دیا گیا جس کے بعد شکایت کنندہ نے نیب کو ایک بار پھر خط لکھا جس پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شکایت کنندہ سے سابق صدر کے خلاف شواہد مانگ لیے ہیں جن کی بناء پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.