سعودی حکومت کی اقامہ ہولڈرز غیر ملکیوں کو وارننگ

0

فوٹو : فائل

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے تمام غیر ملکیوں کو متنبہ کیا ہے کہ بھاری جرمانے یا بے دخلی سے بچنا ہے تو تمام اقامہ ہولڈرز معیاد ختم سے پہلے تجدید کروالیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اقامے کی میعاد ختم ہونے کی صورت میں اس کی تجدید میں تاخیر کی گئی تو بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

ایک غیرملکی خبررساں ادارے نے بھی پاسپورٹ انتظامیہ کا وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقامہ کے میعاد ختم ہونے کی صورت میں اس کی تجدید 3 دن کے اندر اندر کرائی جائے۔

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کا یہ وضاحتی بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی جاری کیا گیا ہے۔

مملکت میں مقیم ایک غیرملکی نے ٹوئٹر پر پاسپورٹ انتظامیہ سے سوال کیا تھا کہ اقامہ ختم ہونے پر تجدید نہ کرانے کی صورت میں جرمانہ کب سے نافذ ہوگا؟ ردعمل میں محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی.

سعودی انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم تمام غیرملکی اپنے اہل خانہ سمیت فنگرپرنٹس اور آنکھوں کے عکس پاسپورٹ آفس میں ریکارڈ کرائیں ورنہ شناختی ریکارڈ بلاک بھی ہوسکتا ہے۔

اقامہ ہولڈر ز غیر ملکیوں کو خدشہ تھا کہ مدت ختم ہونے پر انھیں ڈی پورٹ نہ کر دیا جائے تاہم جرمانے کے اعلامیہ پر ان کی بے چینی کم ہو گئی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.