امریکہ کا بغداد ائرپورٹ پر حملہ، ایرانی فوج کے کمانڈر قاسم سلیمانی جاں بحق

0

فوٹو : فائل

بغداد(ویب ڈیسک)امریکہ کے عراق میں راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کےکمانڈر قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے۔
عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس کے متعدد افراد بھی مارے گئے ۔

اس حوالے سےخبر رساں ایجنسی رائٹرز نے خبر دی ہے کہ امریکا نے بغداد ائیرپورٹ کے کارگوٹرمینل کے قریب سڑک پر 2 گاڑیوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جس میں ایک  ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ فضائی حملے میں عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس کے متعدد افراد ہلاک ہوئے جبکہ میجر جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے جس کی تصدیق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے کردی گئی ہے۔

  جنرل سلیمانی پر حملےکی تصدیق ہوتے ہی امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پرچم ٹوئٹ کیا جبکہ دوسری طرف
حملے کے نتیجے میں عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس نے اپنے 7 افراد جاں بحق  ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عراق کی پاپولرموبائلائزیشن فورس نے اعتراف کیا کہ  امریکا اور اسرائیل ابومہدی المہندس اور قاسم سلیمانی پر حملے میں ملوث ہیں۔

گزشتہ چند روز سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں
میں اس وقت اضافہ ہوا جب چند روز قبل امریکا نے عراق میں فضائی حملہ کر کے مقامی ملیشیا کتائب حزب اللہ کے 15 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا تھا۔

جس کے ردعمل میں سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی تھی اور سفارت خانے کے بیرونی حصے کو آگ لگا دی تھی۔

امریکا نے سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کو امریکی سفارت خانے پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.