ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان وزیراعظم سے ملاقات، واپس روانہ

0

فوٹو : ٹوئٹر شیخ زید النہیان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے ابوظبی کے ولی عہد و متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان واپس چلے گئے، ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی کی،

اس سے قبل اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر ابوظبی کے ولی عہد کاوزیراعظم عمران خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر انہیں گلدستہ پیش کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان، ابوظبی کے ولی عہد کے لیے گاڑی خود چلاتے ہوئے ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔

بعد ازاں عمران خان اور ابوظبی کے ولی عہد کی ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اس حوالے سے ولی عہد نے ایک ٹوئٹ بھی کی اور اس میں لکھا کہ وہ اپنے ‘دوست عمران خان’ سے ملے اور ‘دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانے اور مشترکہ علاقائی اور عالمی معاملات’ پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا بعد میں وفد کے ہمراہ بھی ملاقات ہوئی.

وزیر اعظم عمران خان نے ابوظبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور یو اے ای کے وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بیان میں کہا تھا کہ ولی عہد کے اس دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

پاکستان پہنچنے والے اماراتی حکمران نے اس سے قبل 6 جنوری 2019 کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ یہ دورہ یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے دیے گئے 3 ارب ڈالر کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا تھا۔

بعدازاں اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.