نیشنل پریس کلب میں فیملی فیسٹیول، صحافیوں کی فیملیز کی بیوٹی ٹریننگ

0

فوٹو : علی رضا علوی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نیشنل پریس کلب اور اوپینین میکرز  کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں فیملی فیسٹول، جڑواں شہروں کے صحافیوں کے سینکڑوں خاندانوں نے بھرپور شرکت کی.صحافیوں کی فیملیز کو بیوٹی ٹریننگ اور تحائف دیئے گئے.

اوپینین میکرزاور نیشنل پریس کلب نے سال 2019 کے آخری دن صحافی فیملیز کیلئے بیوٹی ٹریننگ کا اہتمام کیا، ٹریننگ سیشن میں انٹرنیشنل بیوٹیشن، میک اپ آرٹسٹ اور انٹرنیشنل ہیئر کٹنگ اسپیشلسٹ محمد رمضان نے لیکچر دیا.

اس موقع پرکئی خواتین نے دلہنیں تیار کیں اور پارٹی میک اپ کر کے مقابلہ میں حصہ لیا، آرٹسٹ محمد رمضان نے لیکچر کے دوران کہا کہ آرائش حسن کا علم ایک سائنس ہے جس پر پی ایچ ڈی ہو سکتی ہے، لیکن بدقسمتی سے اس پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے.

انہوں نے کہا اوپینین میکرز اور نیشنل پریس کلب کے معاہدے کے مطابق پریس کلب کے ممبران کی فیملیز کو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات، برائیڈل سمیت تمام پیکجز میں پچاس فیصد رعایت جبکہ بیوٹیشن کا کورس کرنے کی خواہشمند صحافیوں کی فیملیز کو داخلوں میں بھی پچاس فیصد رعایت دی جائے گی.

محمد رمضان نے کہا اوپینین میکرز اور نیشنل پریس کلب نے ملکر تاریخ ساز کام کیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کی تکمیل پر شریک خواتین میں پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ، سابق صدر آر آئی یو جے علی رضا علوی اور کنگ میکرآرٹسٹ محمد رمضان نے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.