کے الیکٹرک کو بجلی4روپے 88پیسے فی یونٹ مہنگا کرنیکی کی اجازت

0


فوٹو : فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک) کے الیکٹرک کے کو نیپرا نے بجلی کی قیمت 4روپے88پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی اجازت دے دی۔

ٹیرف کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دی ہے، جس کے لئے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے.

منظوری کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ ہوگیا ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کا 11 سہ ماہیوں کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دے دی.

نیپرا نے جولائی 2016 سے مارچ 2019 کے عرصہ کے لیے فیصلہ جاری کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.