آصفہ بھٹو زرداری کی عملی سیاست میں انٹری کیلئے ہوم ورک جاری

0


فوٹو : فائل

اسلام آباد (ویب ڈیسک )بلاول بھٹو زرداری کے بعد سابق صدر آصف علی ذرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں داخلے کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا گیا.

  ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو ذرداری کے سیاست میں داخلے کے لئے انہیں آصف علی ذرداری کی بڑی بہن صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیر سرپرستی سیاست میں لایا جارہا ہے.

ڈاکٹر عذرافضل فضل پیچوہو جو کہ نواب شاہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوچکی ہیں آصفہ بھٹو ذرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے آصف علی ذرداری کے قریب سمجھے جانے والی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں.

  آصف علی ذرداری نے ذرداری ہاؤس میں پارٹی ورکروں کے استقبالیہ میں پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں وہ آصفہ بھٹو ذرداری کو سیاست میں لائیں گے اور ورکر ان کا بھی اسی طرح ساتھ دیں جس طرح میرا ساتھ دیا ہے.

ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کے قومی سیاست پرحالیہ ہونے والے بڑے واقعات پر ان کے ٹیوٹ کی پارٹی کی جانب بڑے پیمانے پر تشہیر اس سلسلہ کی کڑی بتائی جاتی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی ذرداری کی علالت کے باعث آصفہ بھٹو ذرداری کو میدان میں لانے کے حتمی فیصلے کے بعد انہیں حلقے میں لایا گیا ہےاور انھیں عملی سیاست میں داخل کرنے کے لیے ہوم ورک جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.