پاکستان کے جے-ایف17 تھنڈر ڈوئل سیٹ جنگی طیارہ کی تقریب رونمائی
فوٹو: پاک فضائیہ
کامرہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان نے جے-ایف 17 تھنڈرڈوئل سیٹ جنگی طیارہ متعارف کرا دیا، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں 8 ڈوئل سیٹ (دو نشستی) طیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی کر دی گئی ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کامرہ میں ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تھے.
ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آٹھ ڈوئل سیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی پانچ ماہ کی ریکارڈ مدت میں 8 طیاروں کی تکمیل پرعملے کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے ایویانکس پروڈکشن فیکٹری کامرہ میں ڈوئل سیٹ تھنڈر طیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کا بھی افتتاح کیا۔
اس تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر اور ایوی ایشن انڈسٹریز آف چائنہ کے نائب صدر نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔