بین الاقوامی فائبر آپٹک میں خرابی،انٹرنیٹ سروس گھنٹوں معطل رہی
فوٹو : فائل
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) بین الاقوامی سب میرین کیبل AAE-1 میں تکنیکی خرابی کے باعث کئی کئی شہروں میں نیٹ سروس گھنٹوں معطل رہی .
ترجمان پی ٹی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق
خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوسکتی ہیں اور سروسز کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے.
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ واضح رہے کہ پی ٹی سی ایل بین الاقوامی سب میرین کنسورشیم کے ساتھ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سروسز کی مکمل طور پر بحالی کے حوالے سے صارفین کو مطلع کر دیا جائے گا.یہ خرابی دوحہ کے قریب فائبر آپٹک میں آئی ہے.
اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے سے انٹرنیٹ سروس میں تعطل آنا شروع ہوا ہے اور بعض علاقوں میں انٹرنیٹ مکمل بند ہے.