وزیراعظم عمران خان آج بحرین کے دورے پر منامہ پہنچیں گے
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بطورخصوصی مہمان شرکت کے لیے آج منامہ پہنچیں گےانھیں بحرین کے اعلی ترین سول اعزاز سے بھی نوازا جائے گا.
وزرا اور حکومتی عہدیداروں کا اعلی سطح کا وفد بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہو گا. وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم بحرین کا دورہ امیر بحرین حماد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر کر رہے ہیں.
دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ ولی عہد سلمان بن حماد آل خلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان اور بحرین باہمی اعتماد، عقائد اور ثقافت پر مبنی قریبی ہم آہنگی کے تعلقات سے دوچار ہیں۔
اقوام متحدہ، او آئی سی اور جی سی سی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور بحرین کا قریبی رابطہ ہے، بحرین کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ بحرین سے دونوں ممالک میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ ملے گا، وزیراعظم عمران خان خان بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے.
اگست 2018 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ بحرین کا پہلا دورہ ہو گا۔
واضح رہے کہ ایوارڈ سے متعلق تصدیق وزیراعظم کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھی کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ‘وزیراعظم عمران خان دسمبر کے وسط میں بحرین کے سرکاری دورے پر جارہے ہیں جہاں انہیں بحرین کے اعلی شہری ایوارڈ سے نوازا جائے گا.