امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد کی آرمی چیف اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں
فوٹو : آئی ایس پی آر
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےامریکا کے نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد کی ملاقات ،علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی.
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق یہ ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی اور اس میں مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ملاقات میں خاص کر افغانستان میں جاری امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں پاکستان میں امریکی سفیر پال ڈبلیو جونز بھی موجود تھے.
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔
اس سے قبل وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے ملاقات کی جس میں توقع ظاہر کی امریکاطالبان مذاکرات جلد بحال ہوں گے.
شاہ محمود قریشی اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا طاقت کا استعمال افغان مسئلے کا حل نہیں، پاکستان شروع دن سے اس مؤقف پرقائم ہے، توقع ہےامریکاطالبان مذاکرات جلد بحال ہوں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا خطےمیں امن کادارومدارافغان قیام امن سےوابستہ ہے، پاکستان اپنامصالحانہ کردارخلوص نیت سےاداکرتارہےگا۔