خیبر پختون خوا، پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے، کل تعداد 98 ہو گئی

0


فوٹو : فائل

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختون خوا میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آ ئے ہیں ان میں سے 3 کیسز صرف لکی مروت کے ہیں جب کہ ایک پولیو وائرس کی ٹانک سے تصدیق ہوئی ہے۔

خیرخواہ میں نئے پولیو کیسز سامنے آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، لکی مروت اور ٹانک سے مزید چار نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں، ایمرجنسی آپریشن سیل کے حکام کا کہنا ہے کہ کے پی میں پولیو کیسز کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔

دسمبر میں ہی صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں بھی 9 ماہ کے حسنین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے ۔

ملک بھر میں اسی سال پولیو کیسز میں تشویش ناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 9‌8 ہو گئی ہے، یہ شرح 2015 سے بھی زیادہ ہے تب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ ماہ بھی پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آئے تھے، جن میں سے 3 کیسز خیبر پختون خوا کے علاقے لکی مروت اور ایک کراچی سے تھا۔

لکی مروت میں ڈھائی سال کے ایک اور 2 ماہ کے 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ کراچی کے 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس سامنے آیا جس کا تعلق جمشید ٹاؤن سے تھا۔

گزشتہ ماہ وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات میں مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین بل گیٹس نے پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کو اپنی اوّلین ترجیح قرار دے کر پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.