اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز

0

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ اورنج لائن میٹروٹرین نےڈیرہ گجراں سے اپنے آزمائشی سفر کا آغاز کردیا ۔

اورنج لائن میٹروٹرین ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک آزمائشی سفر کیا ۔ اورنج لائن ٹرین میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، پنجاب حکومت کے خصوصی مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ سمیت اہم شخصیات سوار تھے۔

اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کھچی اور وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان اسٹیشن پر موجود تھے۔

ٹرین ڈیرہ گوجراں سے علی ٹاؤن تک 27 کلو میٹر کا فاصلہ 45 منٹ میں طے کیا مگر شہریوں کو ٹرین پر سفر کرنے کے لیے  ابھی مزید 3 ماہ کا انتظار کرنا پڑے گا۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین روٹ کے 26 اسٹیشنز پر2000 سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی پرتعینات کئے گئے.

بتایا گیا ہے کہ اورنج ٹرین کو 3 ماہ تک آزمائشی طورپرچلا کراس کا مکینیکل، الیکٹریکل اوربریک سسٹم چیک کیا جائے گا.

شہریوں کو ٹرین پر سفر کیلئے ابھی مزید3 ماہ کا انتظار کرنا پڑے گا آزمائشی مدت کے تعین کا مقصد آئندہ سروس کے حوالے سے درپیش مسائل کا اندازہ لگانا ہے.

بجلی سے چلنے والی اورنج ٹرین مکمل آٹومیٹک ہے، اس میں  200مسافروں کے بیٹھنے اور 800 کے کھڑے ہونے کی گنجائش ہے۔

ایک ارب 62 کروڑ ڈالر کی لاگت کے اس منصوبے کو دسمبر2017ء میں مکمل ہونا تھا لیکن عدالتی حکم امتناعی اورحکومتوں کی تبدیلی کے باعث یہ منصوبہ دوسال کی تاخیر کا شکار ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.