مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کیخلاف امریکی ایوان نمائندگان میں بل پیش
فوٹو : فائل
واشنگٹن(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خاتمے کیلئےامریکی ایوان نمائندگان میں بل پیش کر دیا گیا ہے جس میں بھارت سے مقبوضہ وادی میں مواصلات کی بندش اور نظربندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی پرمیلا جےپال اور ری پبلکن پارٹی کے اسٹیو واٹکنز کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان ’’کانگریس‘‘ میں بل پیش کیا گیا ہے.
امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 30 سال میں مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کی بندش، نظربندیوں کے خاتمے اور شہریوں کی مذہبی آزادی کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی بھی فراہم کرے تاکہ اصل صورتحال سامنے آسکے۔