پرویز مشرف کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی، وزارت داخلہ

0

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق صدر پرویز مشرف پاکستان واپس آئیں ان کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے گا، وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کے وکیل کو ان کے خط کا جواب دے دیا

خط میں وزارتِ داخلہ نے پرویز مشرف کے وکیل سے کہا ہے کہ سابق صدر کی پاکستان آمد کا مکمل شیڈول دیا جائے۔ وہ کن پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں اور یہاں کتنے دن قیام کریں گے؟

وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیاہے کہ وہ اس حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں تا کہ انھیں فول پروف سیکیورٹی دینے کا انتظام کیا جائے۔

سابق صدر کے وکیل اختر شاہ نے وزارتِ داخلہ کے خط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف ہائی ویلیو ٹارگٹ ہیں، ان کی سیکیورٹی کی مجھے نہیں بلکہ متعلقہ عدالت میں یقین دہانی کرائی جائے۔

اختر شاہ کا کہنا ہے کہ جو حکومت اپنی سیکیورٹی نہیں کر سکتی وہ ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ کو کیسے سیکیورٹی فراہم کرے گی؟انھوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ عدالت میں پرویز مشرف کا سیکیورٹی پلان جمع کرائے۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں سیکیورٹی کی یقین دہانی پر سابق صدر آئندہ چار سے چھ ہفتوں میں پاکستان آ سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.