ایران نے پاکستانیوں کےلیےای ویزہ سسٹم شروع کر دیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد (ویب ڈیسک )ایران نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزہ سسٹم شروع کر دیا،ایرانی سفارتخانے صوبوں میں ایرانی قونصل خانے ای ویز ےجاری کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویز ا جاری کرنے کا مقصد ایران کے مختلف شہروں میں سفری سہولیات میں اضافہ کرنا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ویزہ سےسیاحتی صنعت بالخصوص تجارتی سرگرمیوں اور کاروباری شعبے میں سرگرم کارکنوں کیلئے سفری سہولیات میں مزید آسانی پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔
اس مقصد کےلیے لاہور، کوئٹہ، کراچی اور پشاور میں قائم ایرانی قونصل خانوں نے اربعین زائرین کیلئے ویزا جاری کرنے کے عمل میں آسانی لانے کیلئے بہت کام کیا گیا.
پاکستان میں ایرانی سفارتخانے اور تمام قونصل خانوں نے گزشتہ سال کے دوران پاکستانی شہریوں کیلئے لاکھوں ویزے جاری کئے۔
یاد رہے پاکستان سے ہر سال ہزاروں زائرین ایران میں زیارتوں کےلیے جاتے ہیں جن کو ویزوں کے حصول اور سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا .
پاکستانی شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ایران نے اپنی سیاحتی اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے یہ فیصلہ کیا جس کا ایران کےلیے سفر کرنے والوں کو فائدہ ہوگا.