جو حکومت نوٹیفکیشن نہیں بناسکی وہ متفقہ قانون سازی کیسے کریگی، بلاول
فوٹو : فائل
مظفرآباد(ویب ڈیسک)چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے جس حکومت سے 3 ماہ میں نوٹیفکیشن نہیں بن سکاوہ آرمی چیف کےلیے پارلیمنٹ میں متفقہ توسیع کیسے کرائے گی۔
مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ پارلیمان میں آئےگا.
دیکھنا یہ ہے کہ جن سے ایک نوٹی فکیشن نہیں بن سکا اور ایک سال میں ایک قانون پاس نہیں کرسکے، وہ 6 ماہ کے اندر اتنی اہم قانون سازی میں کیسے پارلیمنٹ میں اتفاق رائے پیدا کریں گے اور آئین میں ترمیم کریں گے۔
انھوں نےکہا کہ اداروں کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے، کب تک بڑے اداروں کو ٹیکس نیٹ سے باہر رکھا جائے گا، سب کو مل کر ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا .
ہوسکتا،یہ حکومت امیروں کو ریلیف اور عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے، یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس میں کسانوں سے سبسڈی چھینی جارہی ہے اور اربوں پتی لوگوں کے لئے ایمنسٹی اسکیم آتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے کوئی ایسا ادارہ نہیں جو زوال پذیر نہ ہو، اس حکومت سے جان چھڑانی ہوگی، سلیکٹرز کو سوچنا ہوگا کہ ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔