عمران خان کی عدلیہ سےمتعلق تقریرکیخلاف درخواست کی آج سماعت ہوگی

0


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ سے متعلق تقریر پر درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نےسماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے کیوں کہ عمران خان کی تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 18 نومبر کو عمران خان کی تقریر میں اعلی عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ تقریر کے متنازعہ حصہ کا ٹرانسکرپٹ درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ کی عدلیہ سے متعلق تقریر پر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ آج درخواست پر سماعت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.