ہیرو ہوں ہیرو ہی آتا رہوں گا،ہمایوں سعید

0

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ناموراداکار ہمایوں سعید نے اپنی عمر پر تنقید کے باوجود بطور ہیرو کردار ادا کرتے رہنے کا عزم کیا ہے کہتے ہیں ہیرو ہوں ہیرو ہی آتا رہوں گا.

ایک ویب سائٹ انٹرویو میں ہمایوں سعید نے کہا عمر پر تنقید کا جواب میں پرفارمنس سے دیتا ہوں، ان کے اس دعوے کی مثال ان کا شہرت کی بلندیوں کو چھوتا ڈرامہ،، میرے پاس تم ہو،، ہے.

اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والے ڈرامے کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، اس ڈرامے میں بھی ہمایوں سعید، دانش کے کردار سےبطور ہیرو ہی اپنے کام کا لوہا منوا رہے ہیں.

خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید نے کہا کوئی کچھ بھی کہے میں اسی طرح فلموں اور ڈراموں میں ہیرو کے کردار کرتارہوں گا۔

ورسٹائل اداکار ہمایوں سعید کو سوشل میڈیا پر اکثر ان کی عمر کو لے کر مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اس عمر میں ہمایوں کو ہیرو کے نہیں بلکہ بڑی عمر کے افراد کے کردار نبھانا چاہیے۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں عائزہ خان کے کردار میں عورت کے کردار کو مسخ نہیں کیا گیا بلکہ اس دنیا میں ایسی خواتین موجود ہوتی ہیں  جو شوہر سے بےوفائی کرتی ہیں اور ایسے مرد بھی ہوتے ہیں جو اپنی بیوی سے بے وفائی کرتے ہیں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ اس ڈرامے میں  مہوش جیسی عورتوں اور شہوار جیسے مردوں کے لیے پیغام ہے کہ عورتوں کے لیے ان کا گھرا ور خاندان پہلے جب کہ مردوں کو چاہیے کہ دوسروں کا گھر خراب نہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.