سازشی تھیوری کہاں سےآئی؟مولانا اورپرویزالہٰی کی تردیں

0


فوٹو :فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے دھرنا کے دوران ا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات میں فریقین نے مبہم سی باتیں کیں دونوں اطراف سے وضاحتیں آرہی ہیں۔

اسلام آباد میں نومبر کی ٹھنڈ میں ایچ نائن میں دھرنا کی اس ملاقات کے حوالے سے پھیلائی گئی خبروں کی مولانا فضل الرحمان کے بعد پرویز الہٰی نے بھی تردید کردی ،دونوں حیران ہیں کہ یہ سازشی تھیور ی تخلیق کون کررہا ہے۔

دونوں رہنماوں کو صاف بات کرنی نہیں آئی یا پروگرام کے میزبان سلیم صافی نے بات کو الجھایا ابھی تک کوئی واضح صورتحال سامنے نہیں آسکی۔ مولانا فضل الرحمان کے بعد پرویز الہٰی نے بھی ملاقات کے حوالے سے بیان کردہ خبرکی تردید کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اسی پروگرام میں حکومت سے کسی ڈیل یا مفاہمت کی تردید کردی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پرویز الٰہی سے یا ان کے ذریعے کوئی ڈیل اور مفاہمت نہیں ہوئی، وہ اس بات کی پرزور تردید کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی مفاہمت کے جذبے سے آئے تھے ،میں ان کے جذبات کی قدر کرتا ہوں،انہوں نے کچھ لے کرجانے کی بات اپنے مقام سے کی ہے۔

نشر ہونے والی جیو نیوز کی خبر کے مطابق سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی انکشاف کیا ہیکہ ق لیگ کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے اور پرویز الٰہی ان کے موٴقف کے قائل ہو کرگئے ہیں۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے معاملات طے ہونے کے بعد اسلام آباد کا دھرنا ختم کیا۔استعفیٰ سے متعلق سوال پرپرویز الٰہی نے مسکرا کر جواب دیا کہ مولانا نے ’انڈر اسٹینڈنگ‘ کے تحت اسلام آباد مارچ ختم کیا ۔

دوسری طرف مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو اس رپورٹ اور مولانا کے اتحادیوں کے حوالے سے بیان پر وضاحت کرنا پڑی ہے اور وہ کہتے ہیں اتحادیوں میں اختلاف پیدا کرنے کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی ، انشاء اللہ حکومتی اتحادی ہیں اور رہیں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیاسی حقیقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیشہ درست بات کی ہے، نوازشریف کے معاملے پربھی جو کہا عمران خان کے فائدے کے لیے کہا۔

انھوں نے کہا دھرنے کے دوران بھی ٹکراوٴ روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کے لیے فضل الرحمان سے رابطے کیے،جو درست ثابت ہوئے،پرویز الہٰی نے کہا دھرنوں میں امن وامان برقرار رکھنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.