سعودی عرب کا وزٹ ویزہ لینے والوں کیلئے خوشخبری
فوٹو: فائل
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی حکومت ان دنوں سیاحوں کو راغت کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اسی سلسلہ میں کہ وزٹ ویزے پر سعودیہ آنے والے افراد کو خوشخبری بھی سنادی ہے۔
اس حوالے سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے غیرملکی شہری اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلاسکیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ وزٹ ویزے پر غیرملکی شہریوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہوگی تاہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی قوانین بھی لاگو ہوں گے۔
رعایت دینے کے ساتھ ساتھ سعودی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پایا تو اسے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
سعودی عرب کی حکومت نے کہا ہے کہ وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود اگر غیرملکی ٹریفک چالان جمع کرائے بغیر جانا چاہے گا تو نہیں جاسکے گا اسے پہلے جرمانے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
یاد رہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم کی گئی، حلال ڈانس کلب کا افتتاح بھی کیا گیا جب کہ چند روز قبل پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کی خواتین کی ریسلنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
سعودی عرب نے ایسے اقدامات کے تسلسل میں اب غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں اپنے ڈرائیونگ لائسنس میں گاڑی چلانے کی اجازت دی ہے کیونکہ وزٹ ویزے پر جانے والے مختصر عرصہ میں سعودی لائسنس حاصل نہیں کرسکتے۔