نواز شریف کا نام اسی سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری
اسلام آباد ( ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط کی منظوری دے دی، نواز شریف کو باہر جانے کے لئے سیکیورٹی بانڈز دینا ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا ای سی ایل سے نام محدود مدت کے لئے نکالا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کے لئے سیکیورٹی بانڈز دینا ہوں گے اس حوالے سے بات چیت شروع کردی گئی ہے کابینہ کی ذیلی کمیٹی ساڑھے 9 بجے باضابطہ طور پر اعلان کرے گی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نیب کے مو قف پرتحفظات کا اظہارکیا گیا، ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے نیب کے موٴقف پر ناپسندیدگی کااظہار کرتے ہوئے کہا نیب نے درخواست پرواضح موٴقف نہیں اپنایا۔
یاد رہے نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈال دی تھی اور کہا تھا کہ وفاقی حکومت مجاز اتھارٹی ہے۔
واضح رہے حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔