خیبرپختونخوا حکومت نے ’ٹوائلٹ ایپ‘ تیار کرلی

0


فوٹو: فائل

پشاور(ویب ڈیسک) کون کہتا ہے صوبائی حکومت کام نہیں کررہی ،خیبر پختونخوا حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے پبلک ٹوائلٹ کی تلاش کی خصوصی ایپ تیار کر لی ہے جسے 19 نومبر لانچ کیا جائے گا۔

پیر کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش نے اس ایپلی کیشن کی تیاری کا اعلان پیر کو کیا جس مقصد اجنبی شہر میں ٹوائلٹ تلاش کرنا ہے۔

کامران بنگش نے کہا ہے کہ ’پبلک ٹوائلٹ فائنڈر‘ ایپ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے۔ اس کے ذریعے عوام پبلک ٹوائلٹ کی موجودگی اور اس کے مقام کے بارے میں جان سکیں گے۔

آسٹریلیا اور بھارت میں ایسی ایپ کا حوالہ دیتے ہوئے کامران بنگش نے کہا اب خیبرپختونخوا میں بھی یہ ڈیجیٹل ایپ باآسانی دستیاب ہوگی اور اس کا افتتاح 19 نومبر کو کیا جائے گا۔

اس ایپ سے صوبے کے عوام اور خصوصاً سیاحوں کو صحت مندانہ ماحول ملے گا اور عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے،انہوں نے کہا کہ اگر دیگر صوبے چاہیں تو پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ سے متعلق معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایک ایسی موبائل اپپلی کیش ہوگی جس میں خیبر پختونخوا کے تمام پبلک ٹوائلٹس کا ڈیٹا موجود ہوگا۔ آپ کسی بھی مقام پر ایپلی کیشن کھولیں تو میپ پر آپ کے اطراف میں دستیاب ٹوائلٹس سامنے آئیں گے۔ ٹوائلٹس کا فاصلہ کا بھی پتہ چلے گا۔

تمام ٹوائلٹس کے بارے میں معلومات بھی ایپ میں شامل کی گئی ہیں، جیسے کہ کون سا ٹوائلٹ خواتین اور کون سا مردوں کیلئے مختص ہے۔ کیا ان ٹوائلٹس میں معذور افراد کیلئے سہولت دستیاب ہے یا نہیں۔

اس ایپ سے یہ فائدہ ہوگا کہ کسی بھی نئے علاقے میں سڑک پر چلتے چلتے آپ کو ٹوائلٹ کی ضرورت محسوس ہوگی تو لوگوں سے نہیں پوچھنا پڑے گا بلکہ خود ہی معلوم کرسکیں گے۔

بظاہر یہ عام سی ایپ لگتی ہے لیکن ایک انسانی مسلہ ہے جسے اجنبی شہروں میں یا سیاحتی مقامات پر بہتر استعمال میں لا سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.