بھارت سے1082 سکھ پنجہ صاحب پہنچ گئے،کرتار پور روٹ سج گیا

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان نے باباگرو نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا کردیا ہے یہ یادگاری ٹکٹ اس دن دستیاب ہوں گے جب کرتارپورراہداری کھلے گی۔

بتایا جاتا ہے کہ پاکستان پوسٹ کرتارپورکمپلیکس میں ڈاک خانہ بھی کھولے گا جبکہ ایک ڈاک خانہ ننکانہ صاحب میں بھی کھولاجائےگا اور دونوں جگہ یادگاری ٹکٹ فروخت ہوں گے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعدیادگاری ٹکٹ جاری کیے جارہے ہیں ، یہ ٹکٹ پوسٹل یونین کے192ممالک کوفراہم کیے جائیں گے،9نو مبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا جائے گا۔

زیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز کرتارپور راہداری ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کے خیرمقدم کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے چند روز قبل وفاقی حکومت نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کیا تھا، یادگاری سکہ 50 روپے مالیت کا تھا۔

سکے کے ایک ر±خ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے جبکہ دوسرے ر±خ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے۔ 50 روپے مالیت کے یادگاری سکے پر گرونانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ کندہ ہیں۔

دوسری جانب کرتار پور راہداری کے افتتاح کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں، سکھ یاتریوں کو لانے والے روٹ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جس کی وجہ سے بابا گرونانک کا گوردوارہ دلکش منظر پیش کرتا ہے۔

علاوہ ازیں بھارت سے آنے والے سکھ یاتری گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ گئے، انہوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی دل کھول کر تعریف کی۔

بھارت سے 1082 سکھ اٹک پہنچے جہاں ا±ن کا سرکاری سطح پر ڈی سی اور دیگر افسران نے استقبال کیا۔ تمام یاتری سری پنجہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے اور پھر صبح ڈیرہ صاحب لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.