مراکش۔ خاکروب لڑکی نےمقابلہ حسن جیت لیا

0

ویب ڈیسک:  فوٹو

مراکش کے دارالحکومت رباط میں جھاڑو لگانے والی 25 سالہ سناء معطاط نے خوبصورت ترین خاکروب کا اعزاز جیت لیا۔

خاتون خاکروب سناء معطاط کو سڑکوں کی صفائی اور کچرا جمع کرنے جیسا محنت طلب کام اور گھریلوں ذمّے داریوں کا بار کبھی بھی اپنے ظاہری جمال اور جلد کی خوب صورتی پر توجہ دینے سے نہ روک سکا۔

  دشوار حالات کے باوجود وہ مراکش میں 2018ء کے لیے خوب صورت ترین خاتون خاکروب کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

  اس اعزاز کا تاج سر پر سجانے کے بعد سناء کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں آئیں جس میں وہ خاکروبوں کی سرکاری وردی میں ملبوس تھیں۔

لوگ تو یہ یقین کرنے پر ہی تیار نہیں کہ جادوئی مسکراہٹ رکھنے والی یہ پُرکشش لڑکی ایک خاکروب ہے۔

سناء جو 2 بچوں کی ماں بھی ہے، اپنے پیشے پر فخرمحسوس کرتی ہے اور اس نے اپنا پیشہ تبدیل کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.