سمندری طوفان شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے،ترجمان این ڈی ایم اے
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)بحیرہ عرب میں سائیکلون ‘کہیار’اٹھنے والا سمندری طوفان گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان اور لہروں کی وجہ سے گاؤں رہڑی، چشمہ گھو ٹھ اور لٹھ بستی میں کچھہ پانی داخل ہوا ہے۔
ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اب تک سمندری طوفان کی وجہ سے کسی بھاری نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز سمندری ہواؤں کے سبب ریت کے طوفان اور بحری موجوں کی سطح میں بلندی متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ملیر میں 300 خیموں پر مشتمل خیمہ بستی قائم کر دی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کا سامنا کیا جاسکے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی اور مچھیروں کو سمندر کے پانی سے دور، محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی کی طرف سے پی ڈی ایم اے کو ہر ممکن وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے.