نواز شریف اور مریم نواز کو چند گھنٹوں میں لندن روانہ کیے جانے کا امکان
لاہور (تجزیہ — ایثار رانا) چوہدری شجاعت اور گورنر سرور با لاآخر حکومت کو یہ سمجھانے میں کامیاب ہوہی گئے کہ اسے میاں نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے بڑے دل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اور اگر سابق وزیر اعظم کع کچھ ہوا تو یہ حادثہ عمران خان کی سیاست کا ہمیشہ پیچھا کرے گا۔
انہی کی کوششوں کے سبب دونوں جانب سے برف پگھلی اور حکومت مریم نواز اور انکے باقی خاندان کے افراد کو ہسپتال لایا گیا۔امکان ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کو علاج کے لیے لندن روانہ کردیا جائے گا-
چودہری شجاعت اور گورنر سرور نے ہی وزیر اعظم کو اس بات کے لیے راضی کیا کہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن میاں نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر ملک سے باہر بھیجنے میں ہی حکومت کی بہتری ہے۔
متذکرہ بالا دونوں شخصیات کی دانائی اور سوجھ بوجھ کے سبب مریم نواز کو عدالتی حکم کے باوجود ہسپتال لایا گیا۔اور انہیں۔میاں صاحب کے ساتھ کا کمرہ دیا گیا۔نواز شریف کی دوسری صاحبزادی کو بھی ایمرجنسی ہسپتال بلایاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار مسلم لیگ کے بجائے حکومتی سطح پر میاں صاحب کے علاج کے حوالے سے باہر جانے کی آفر کی گئی۔چودہری شجاعت اور چودہری سرور حکومت اور نواز شریف خاندان کے ساتھ مکمل رابطے میں تھے۔