بجلی کی قیمت ایک روپے66پیسے فی یونٹ اضافہ
اسلام آباد( ویب ڈیسک) نیپرا نے ایک بار پھر بجلی ایک روپے چھیاسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ، اضافے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں بائیس ارب روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
نیپرا نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے چھیاسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صارفین سے اضافہ آئندہ ماہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
بجلی قیمت میں اضافے سے صارفین کو صرف ایک ماہ میں بائیس ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ بردادشت کرنا پڑے گا۔
سی پی پی اے کے مطابق اگست درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔
اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک، زرعی اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ اگست میں پانی سے 40.33 فیصد، کوئلے سے 13.34 فیصد اور مقامی گیس سے 11.87 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔