شاہد آفریدی لڑکیوں کی تعلیم کا مشن لئے ملتان پہنچ گئے

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی لڑکیوں کی تعلیم کا مشن لے کر پنجاب کے دس روزہ دورے پرملتان پہنچ گئے۔
ملتان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فلاحی کاموں کیلئے پورے پنجاب میں 10 دن کا سفر ہے،عوام سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں، اِس وقت کروڑوں بچے اسکول سے باہر ہیں، خاص طور پر بچیاں اسکول نہیں جاسکتیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے خواتین کیلئے تعلیم عام کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے، آفرید ی نے کہا دورے کامقصد لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کوشش کرنا ہے، معاشرہ بیٹیوں اور خواتین سے چلتا ہے، انہیں اسکول لانا ہے اور تعلیم دلانی ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سرفراز نے اچھی کپتانی کی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بہتر طریقے سے چلایاہے۔

مہنگالی کے حوالے سے سوال پر شاہدآفرید ی نے کہا عوام کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے اور حکومت کو وقت دینا چاہیے اور اچھے کی امید کرنی چایئے۔

یاد رہے شاہد آفریدی فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے شاہد آفریدی فاوٴنڈیشن بھی بنارکھی ہے اور وہ ملک بھر میں خواتین کیلئے تعلیم عام کرنے کی مہم پر نکلے ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.