وزیراعظم کا 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایک خصوصی پیغام میں سکھوں کے لئے کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری منصوبے سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی مقامات کے لیے سیاحت عروج پر ہے، بدھ مت کے پیروکار بھی پاکستان میں مختلف مذہبی مقامات پر آتے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا پاکستان پوری دنیا کی سکھ برادری کے لیے دروازے کھولنے جا رہا ہے، کرتارپور منصوبے کا تعمیراتی کام حتمی مراحل میں داخل ہو چکا، راہداری کو 9 نومبر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ جس کے بعد سکھ برادری سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کر سکے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور دوسرے ملکوں سے سکھ دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے کی یاترا کریں گے، کرتارپور سکھ برادری کے لیے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہو گا.

عمران خان نے کہا یہ منصوبہ مقامی معیشت کے لیے کلیدی اور ملک کے لیے زرمبادلہ کا ذریعہ ہو گا، اس سے سیاحت اور میزبانی سمیت کئی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.