اسلام آباد ، ہاوٴسنگ سوسائٹیز حد 12سوکنال، کچی آبادیاں ختم کرنیکافیصلہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں ہاوسنگ سوسائٹیز کو قواعد کا پابند بنانے کا فیصلہ،کچی آبادیوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا، وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان میں تبدیلیاں کرکے اسلام آباد کو خوبصورت اور بائی لاز کے تحت کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ منظور کردہ اسلام آباد کے نئے ماسٹرپلان کے تحت شہرمیں بے ہنگم ہاوٴسنگ سوسائٹیزکی تعمیرروکتے ہوئے خلاف ضابطہ بسائی گئی کچی آبادیوں کو بھی شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا۔
ترمیم کردہ پلان کے مطابق ہاوٴسنگ سوسائٹیز کی تعمیر کیلئے رقبے کی کم از کم حد 1200کنال کرنے اورمختلف زونز میں زمینوں کی بے قاعدگیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کیلئے پیش بند ی کی جارہی ہے۔
اس وقت کی حکومت کی جانب سے 1960 میں بسائے جانے والے وفاقی دارالحکومت کا ترمیمی ماسٹر پلان بنایاگیا ہے تاکہ وفاقی دارالحکومت کے بائی لاز میں بہتری لا کر شہر کے برترتیبی کو ختم اور سہولیات میں بہتری لائی جاسکے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی عامرعلی احمد کا کہنا ہے کہ لوگ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں زمین خریدکر5 مرلیاور 7 مرلے کے پلاٹ بنا کر بیچ دیتے تھے جس سے مسائل پیدا ہوتے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ زون 3 کی محفوظ بنایا جائے گا جبکہ زون 4 اور 5 میں کئی جگہوں کو ریگولیٹ کیا جائے گا،چیئرمین سی ڈی اے نے بتایاکہ کچی آبادیوں کو متبادل جگہ منتقل کیاجائے گا۔ عمارتوں کی بلندی بھی قواعد کے مطابق ہوگی۔
نئی سڑک کیساتھ فٹ پاتھ کی تعمیربھی لازمی قراردی جائے گی۔ عامرعلی احمد کے مطابق یہ نہیں ہے کہ آپ کا 8 کنال کا پلاٹ ہے اور8 کنال آپ نے اضافی لے لیے ہیں۔
شہر میں پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے تربیلا اور غازی بروتھا ڈیم سے یومیہ 20 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا، اس کے علاوہ مزید پارکس اور سیکٹرز کیساتھ 5 نئے بس روٹس کی تعمیر بھی نئے ماسٹر پلان میں شامل ہے جس پر کام شروع کیا جارہاہے۔