مولانا اور اپوزیشن سے مزاکرات کےلئے 7 رکنی حکومتی کمیٹی قائم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے لیے حکومت کی 7 رکنی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے دو دن قبل وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل کی ہدایت کی تھی جس میں شامل دیگر حکومتی ارکان کا بھی اعلان کیا ہے گیا ہے ، کمیٹی مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی۔
پرویز خٹک، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، اسد عمر، شفقت محمود اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی اس کمیٹی میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف اسلام آباد میں آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، پیپلز پارٹی پہلے ہی دھرنے کی حمایت کرچکی ہے اور اب مسلم لیگ (ن) نے بھی دھرنے میں جے یو آئی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے اعلان کے مطابق آزادی مارچ 27 مارچ کو شروع ہو گا اور 31 مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہوگا تاہم گزشتہ روز انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ احتجاج ملک بھر میں بھی ہو سکتا ہے.