گوگل ایڈ سنیس نے ویب سائٹس کے اشتہارت محدود کردیئے
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں سیکڑوں ویب سائٹس پر گوگل ایڈ سینس کے اشہتارات کو اچانک محدود کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے موصول ہونے والی ایک ہی طرح کی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ گوگل ایڈ سینس نے اس اقدام کا مقصدایڈور ٹائزرز، پبلشر اوریوزر ز کوفراڈ اور ایڈ کے برے تجربات سے بچانا ہے۔
ایک وجہ سے بھی بتائی گئی ہے کہ اشتہارات کو محدود بنانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پبلشرز کی ٹریفک کے معیار کو جانچا جا سکے اس لئے آپ کے اکاونٹ پر اشہتارات کو محدود کیاگیا ہے۔
اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ یہ بات اہم ہے کہ ایڈ سینس پروگرام پالیسیزپر عمل کیا جائے،ہم آپ کی ٹریفک کا جائزہ لے کر خود بخود اس حد کو اپ ڈیٹ کر دیں گے تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کب تک؟
میل میں یہ انتباہ بھی شامل ہے کہ اگر اس جائزہ کے دوران غیر مروجہ ٹریفک یا کوئی اور ایشو سامنے آیا تو مزید ایکشن بھی لیاجا سکتا ہے اور یہ بھی کہ اکاؤنٹ کو مستقل طور پر بند کیاجاسکتا ہے۔
آخر میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیاہے کہ آپ کا اکاؤنٹ ایڈ سنیس پروگرام پالیسز کے مطابق ہوگا، یہ صورتحال سمجھنے اور تعاون کرنے پر شکر گزار ہیں۔
ایڈ سینس اشتہارات محدود کرنے کی میل ہزاروں ویب سائٹس کو موصول ہوئی ہے جس کے بعد اشتہارات بھی محدود کردیئے گے ہیں ، بعض سائٹس کے اشتہارات سرے سے بند کردیئے گئے ہیں۔
گوگل اور یو ٹیوب پر اس میل کو لے کر بہت چرچے کئے جارہے ہیں ،خاص کو یو ٹیوب چینلز کو تو اپنی ویوو شپ بڑھانے کا موقع مل گیا ہے اور وہ من گھڑت کہانیاں سناسنا کر سائٹس پبلشرز کو متوجہ کررہے ہیں۔
اس ساری صورتحال سے پاکستان میں چھوٹی ویب سائٹس والے پریشان ہیں جو کہ اپنے محدود وسائل کے ساتھ دن رات خبریں شائع کرکے بڑے اداروں کا مقابلہ کررہے ہیں۔
اس حوالے سے پبلشرز نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس خدشہ کااظہارکیا ہے کہ گوگل اپنی اجارہ داری کی وجہ سے من مانیاں کررہا ہے اور یہ امکان بھی رد نہیں کیا جاسکتا کہ اس میں بعض بڑے اداروں کا عمل دخل ہو۔
سوشل میڈیا کے زریعے ہی خود کو قارئین تک متعارف کرایا جاسکتا ہے،ہا ں البتہ جو سائٹس سچ میں چربہ سازی میں مصروف ہیں اور کاپی پیسٹ پرچل رہی ہیں ان کے اشتہارات محدود کئے جانے چاہئیں۔