عاصمہ رانی قتل کیس، مرکزی ملزم شارجہ سے گرفتار ،کے پی پولیس کے حوالے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو شارجہ سے گرفتا ر کر کے واپس پاکستان پہنچا دیاگیا
عاصمہ رانی کو انٹر پول کے زریعے شارجہ سے گرفتار کر کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچایا گیا ہے جسے کے پی کے پولیس اپنے ساتھ کوہاٹ لے گئی۔
عاصمہ رانی قتل کیس کا مرکزی ملز قتل کے بعد دوبئی فرار ہو گیا جسے انٹرپول کے ذریعے شارجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو سوا آٹھ بجے نجی ایئر لائن کے ذریعے بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پر پہنچایا گیا
خیبر پختونخواہ پولیس بھی مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ائیرپورٹ پہنچ گئی تھی،میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو27جنوری2018کو رشتہ سے انکار پر خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں قتل کیا گیا تھا
عاصمہ رانی قتل کیس کا ایک ملزم پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کا بھتیجا ہے جسے کوہاٹ پولیس ساتھ لے گئی ۔
(فوٹو: یو این این)