”نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام“ کی رجسٹریشن میں توسیع
اسلام آباد:(ویب ڈیسک )اپنا گھر لینے والوں کیلئے خوشخبری”نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام“ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔
اس حوالے سے ترجمان نادرا کے مطابق ”نیا پاکستان ہاوسنگ“ پروگرام کے لئے 14 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔
کراچی کے مختلف اضلاع میں 89062 افراد اور پشاور میں 34484 افراد نے رجسٹریشن کرائی، ضلع ملتان میں 47802 افراد، بہاولپور میں 44786 افراد جب کہ سب سے زیادہ لاہور میں 150255 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے اب درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کیے جائیں گے۔