محکمہ تعلیم کے پی، 4اسامیوں پر ایک ہی خاتون افسر تعینات

0


پشاور( جاوید خان)خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم کی چار اہم آسامیوں پر ایک ہی خاتون آفیسر تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ای ایم آئی ایس،مانیڑنگ آفیسر ای ایس آر یو،فوکل پرسن برائے ای سی ای اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور مانیٹرنگ کی ذمہ داری ایک ایس ایس ٹی سکول ٹیچر رخسانہ عزیزکو دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی 4 اہم پوسٹوں کی ذمہ داریاں ایک سکول استانی کو دینے کی وجہ سے نہ صرف دوسرے آفسران کی حق تلفی ہورہی ہے بلکہ ناتجربہ کار اور ٹیچنگ کیڈر کے آفیسر کو مینجمنٹ کی ذمہ داری دینے کی وجہ سے دیگر مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

معیاری تعلیم کو فروغ دینے ،تعلیم میں اصلاحات لانے اور سکول سے باہر بچوں کو دوبار داخل کرانے جبکہ بیرون ممالک سے ملنے والی امداد اور وضائف کا درست استعمال کرنے کا عمل بھی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کی تعلیمی معیار کو بلند کرنے،تعلیمی نظام کا باقاعدگی سے مانیڑنگ کر نے ،محکمہ تعلیم میں اصلاحات لانے کے لئے 4مختلف ادارے جس میں ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز یونٹ( ای ایس آر یو)،ایجوکیشن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم(ای ایم آئی ایس)آرلی چائلڈ ایجوکیشن اور مانیٹرنگ اینڈ پلاننگ شامل ہے قائم کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.