رضاربانی کو بلاول بھٹوزرداری نے گھر جاکر منا لیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو آصف زرداری نے ناراض کیا تھا بلاول بھٹو نے گھر جا کر منا لیا، رضا ربانی سینیٹر کی حثیت سے حلف اٹھانے پر رضامند ہوگئے۔
سینیٹ میں فرحت اللہ بابر کی تقریر اور اپنی جماعت پر کمپرومائز کرنے کے بیان کے بعد چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی فرحت اللہ بابر کے بیان کی توثیق کی تھی۔
گزشتہ رات میڈیاسے گفتگو میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر اور سابق صدر آصف زرداری نے رضا ربانی کو چیئرمین کا امیدوارنہ بنانے کے اعلان کا دفاع کرتے ہوئے رضاربانی کی کارکردگی پر تنقید کی تھی۔
آصف زرداری نے کہاتھا رضا ربانی نے نوازشریف کی آئین کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کیا، اٹھارویں ترمیم پر ہمارے تحفظات دورنہیں کئے، اسی لئے وہ نوازشریف کے قریب ہیں۔
رضا ربانی نے سینیٹ سے الوداعی خطاب میں بطور رکن سینیٹ حلف نہ اٹھانے کاعندیہ دیا تھا جس پر پیپلز پارٹی میں کھلبلی مچی لیکن چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رضاربانی کے گھر جاکرانھیں منا لیا۔