بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ،جوان شہید، 2 خواتین زخمی

0

راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام)ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید اور دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فرسز کی جانب سے ایل او سی کے بروھ اور چری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

شہید ہونے والا جوان نعمت ولی

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان نعمت ولی شہید ہوا جب کہ دو خواتین زخمی بھی ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خواتین کا تعلق سریاں گاؤں سے ہے۔

پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی پوسٹ کو کافی نقصان پہنچا، بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.