آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
بیجنگ(ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچے ہیں جہاں وہ چین کی عسکری قیادت اور پیپلز لیبریشن آرمی کے کمانڈر سے ملاقاتیں کریں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں آرمی چیف ساتھ ہوں گے۔