مریم نواز کو نانی کہا لیکن انکی شخصیت کو پسند کرتی ہوں، وینا ملک
اسلام آباد(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ وینا ملک خبروں میں تو رہتی ہیں لیکن اب کی بار بھارتی میڈ یا پر کشمیر پر اور بھارت مخالف بیانات دینے پر انھیں ہدف بنا رہاہے۔
اداکارہ نے سماء ڈیجیٹل کو انٹرویو دیا اور بہت دلچسب گفتگو کی ، داکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت کو چھوڑے ہوئے کافی زمانے ہوگئے میں بھارت کو چھوڑ کر آچکی ہوں لیکن انہوں نے مجھے آج تک نہیں چھوڑا ،میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ آپ اچھے کو اچھا اور برے کو برا ددیکھائیں۔
وینا ملک نے کہا بھارتی میڈیا صرف پروپیگنڈہ کرنا جانتا ہے وہ جھوٹ کو سچ بناکر پیش کرتا ہے،انہوں نے ابھی نندن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوا لیکن بھارتی میڈیا اسے ہیرو بنا کر پیش کرتا رہا وہ اپنے ملک کیلئے کچھ نہیں کررہے اس سے انڈین میڈیا دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف مصنف و ہدایتکار خلیل الرحمن قمر نے پاکستان میں گرفتار کئے جانے والے بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن پر مبنی کامیڈی فلم ’ابھی نندن کم آن‘بنانے کا اعلان کیا ہے
فلم میں اداکار شمعون عباسی بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا کردار ادا کریں گے تاہم دیگر کاسٹ کا سلسلہ جاری ہے،وینا ملک نے کہا کہ اگر پاکستان میں ابھی نندن کے اوپر فلم بنی تو وہ بہت ہٹ ہوگی کیونکہ وہ ایک مزاحیہ فلم ہوگی اگر مجھے ایسی فلم کی آفر آئی تو ضرور کام کروں گی۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے شوبز سے کبھی بھی بہت زیادہ دلچسپی نہیں رہی،میں شروع سے میوزک کی طرف آنا چاہتی تھی لیکن ابتداء میں ایسا نہ ہوسکا تاہم اب میں اپنا ایک البم کرنے جارہی ہوں جس کا پہلا گانا کشمیر پر ہوگا جبکہ کچھ گانے پاکستان کیلئے ہونگے اور کچھ اپنے گلوکاری کے لیے رکھوں گی۔
بھارت کے ناکام خلائی مشن پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں وینا کا کہنا تھا کہ ” چندا نے بھارت کو ماموں بنا دیا “۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ وینا سیاست میں بھی دلچسپی لیتی ہیں وہ سوشل میڈیا پر سیاسی بحث میں عمران خان کی حمایت کرتی نظر آتی ہیں ، وینا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے صرف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں جو کام 70 سالوں میں نہیں ہوا وہ انہوں نے کرنا شروع کیا ہے مجھے لگتا ہے 10 سال تک عمران خان ہیں اور اس میں کافی کچھ بہتر ہوجائے گا۔
وینا ملک نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے کے کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو ٹوئٹر پر اکثر طنز و تقید کا نشانہ بنایا، وینا کہتی ہیں کہ میں نے انہیں نانی اماں کا لقب دیا، لیکن سیاست سے ہٹ کے ان کی شخصیت کو میں پسند کرتی ہوں ۔
اداکارہ نے کہا میری مریم نوازسے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے وہ بس ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں تو میری ان سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔
گزشتہ دنوں فردوس جمال اور ماہرہ خان کے درمیان ہونے والے تنازعہ پر اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ اگر کوئی سنیئر کسی جونیئر کیلئے کوئی رائے دیتا ہے اسے اس کا احترام کرنا چاہیئے ، چھوٹی سی انڈسٹری ہے تنقید کو برادشت کریں اور اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔
چند روز قبل اداکارہ نے بریسٹ ٹیومر کی سرجری کروائی ہے جس کے بعد اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں دوران علاج بھی انہوں نے سوشل میڈیا کے زریعے اپنے مداحوں کو باخبر رکھا اور دعا کی درخواست کرتی رہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ سے میرے سارے ٹوئٹس میں خود کرتی ہوں اس سے قبل میرے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس میرے سابقہ شوہر چلارہے تھے ، تاہم میں نے ان سے اپنا ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاوٴنٹ واپس لے لیا ہے لیکن فیس بک اکاوٴنٹ ابھی ان کے پاس ہے۔
اداکارہ نے اسد بشیر خان خٹک سے 2013 میں شادی کی تھی ، وینا نے بتایا کہ جس دن میری شادی ہوئی اس دن سے میرے اکاونٹ میرے سابقہ شوہر چلارہے تھے 2017 میں ہماری طلاق ہوئی لیکن مولانا طارق جمیل کے کہنے پر میں نے اسد کو ایک اور موقع دیا۔
ان کی وجہ سے اپنے بچوں کو ان کے ساتھ دبئی روانہ کردیا لیکن جب میں اپنے بچوں کو لینے گئی تو انہوں نے بچے دینے سے انکار کرتے ہوئے بلیک میل کرنے لگے اور کہا کہ آپ مجھ سے دوبارہ شادی کریں۔
وینا ملک نے بتایا کہ میں نے قانونی طریقے سے بچے واپس لے لیے تاہم میں بہت خوش ہوں بچے میرے دبئی میں رہتے ہیں اور پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن جاتے جاتے میرے سابقہ شوہر بچوں کے پاسپورٹ چرا کر لے گئے۔
ادکارہ وینا ملک بریسٹ سرجری کے بعد پھر سے ریکارڈنگز پر واپس آگئی ہیں وہ ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے ایک ٹیلنٹ ہنٹ رئیلٹی شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔