افغا نستان پرامر یکی ڈرون حملہ۔ 20 افراد ہلاک
(اسلام آباد( مانیٹرنگ)
امریکا کی جانب سے افغان صوبے کنڑ کے علاقے سلطان خیل میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں کالعدم تنظیم کے 20 افراد دہشتگرد جبکہ خود کش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ یاسین بھی مارا گیا۔
افغانستان کے صوبہ کنڑ کے سلطان خیل میں ہونے والےامریکی ڈرون حملے کا ہدف خود کش بمبار کا مرکز تھا۔
ذرائع کے مطابق حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 26 افراد نشانہ بنے جبکہ خود کش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ یاسین بھی مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بیشتر دہشتگردوں کا تعلق سوات سے ہے۔ پشاور حملے کے دوران پانچ امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔