کشمیر ہماری شہ رگ ہے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آرمی چیف
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں کسی بھی بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا.
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے مکمل طور پرتیار ہے.
آرمی چیف نے کہا مادر وطن کا ہر قیمت پردفاع یقینی بنایا جائے گا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت سے متعلق سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
کور کمانڈرز کے اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا.
اے آر وائی نیوز کے مطابق اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ یواین جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیربھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنائی گئی ہیں.