افغان امن عمل، طالبان وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے عمائدین پر مشتمل وفد نے ملا برادر کی قیادت میں وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیراعظم ہاو¿س کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ جمعرات کی دوپہر وزیراعظم ہاو¿س میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی کی برّی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اعلی سطح کے اس وفد نے پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفترِ خارجہ میں ملاقات کی تھی،اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

دفتر خارجہ سے اس ملاقات کے بارے میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے سیاسی وفد کی سربراہی ملا عبدالغنی برادر نے کی اور اس ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.