اپوزیشن سے معاملات ٹھیک، عمران خان 5سال پورے کرینگے، شیخ رشید

0

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے معاملات ٹھیک ہیں، وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان کو عمران خان کا شکر گزار ہونا چاہیے، جو تقریر فضل الرحمان نے چوک میں کرنی تھی، وہی بات عمران خان نے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کے سامنے کی۔

انہوں نے کہا ہمارے معاشرے کا ایک بڑا حصہ چور ہے، پتا اس وقت چلتا ہے جب اقتدار میں آتا ہے، کیونکہ باہر رہ کر بہت سی چیزوں کا پتہ نہیں ہوتا جب سسٹم میں آتے تو پتہ چلتا ہے کہ صورتحال کیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ریلوے میں 500 پولیس اہلکار بھرتی کر رہے ہیں، ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، عمران خان کو کہا ہے اگلا الیکشن ایم ایل ون پر لڑنا ہے، ایم ایل ون غریب آبادی سے گزر رہی ہے

انھوں نے کہا جہاز کی تمام پروازیں منسوخ ہو جاتی ہیں مگر فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم مسافر لیکر جا رہے ہیں، ایم ایل ون کے آنے سے سگنل سسٹم بہتر ہوگا، نئے پل اور کراسنگ بنیں گے۔

یاد رہے شیخ رشید احمد اس سے پہلے بھی وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد مولانا فضل ارحمان سے مارچ منسوخ کرنے اور انھیں فیس سیونگ دینے کی پیشکش کرچکے ہیں، شیخ رشید کا موقف تھا کہ عمران خان کے خطاب کے بعد مارچ کی کوئی اخلاقی پوزیشن نہیں رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.