نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کےلئے رولز میں ترمیم کی منظوری

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء نے وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کو تاریخی  قرار دیتے ہوئے کامیاب دورہ امریکا پر مبارک باد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم نے کابینہ کو اپنے دورہ امریکا سے متعلق آگاہ کیا جب کہ  کابینہ نے وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کو تاریخی  قرار دیتے ہوئے سراہا.

وفاقی کابینہ نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے لیے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی نجکاری کے فیصلوں اور ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی جب کہ سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل کمپنی کی مدت میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں حلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، جب کہ کے پی ٹی کی کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کشمیر کی صورتحال پر کا بھی جائزہ لیا گیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.