ڈینگی ، 6مریض دم توڑ گئے،3674زیر علاج ہیں، محکمہ صحت
لاہور(ویب ڈیسک)گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 6افراد انتقال کر چکے ہیں ، حکومتی اقدامات کے باوجود ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3674 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران وائرس سے 6 افراد دم توڑ گئے۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3674 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران وائرس سے 6 افراد دم توڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں برس 2158 افراد ڈینگی مچھر کا نشانہ بنے، راولپنڈی سے 127 اور اسلام آباد سے 198 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔
محکمہ صحت کے اعدادو شمار کے برعکس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے صرف راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں دو ہزار کے قریب مریض زیر علاج ہیں۔