مریم نواز کی پارٹی پوزیشن بچ گئی. تحریک انصاف کی درخواست مسترد

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مریم نواز کی پارٹی پوزیشن بچ گئی الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن ملیکہ بخاری، فرخ حبیب اور کنول شوزب نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی ارکان کی درخواست مسترد کردی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کا عہدہ غیر فعال اور اختیارات کے بغیر ہے، اگر پارٹی صدر کا عہدہ خالی ہو تو مریم نواز نااہلی کے خاتمے تک یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتیں لہٰذا انہیں پارٹی کی نائب صدارت سے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔

ادھر فیصلہ پر ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.