گلوکارہ رابی پیرزادہ کو اژدھے، مگرمچھ اور سانپوں نےعدالت پہنچا دیا

0

لاہور(ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کو اپنے بیوٹی سیلون میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔

رابی پیرزادہ کا اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنے پر چالان کردیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رابی پیرزادہ کے خلاف کارروائی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز کا نوٹس لے کر عمل میں لائی گئی۔

رابی کے غیرقانونی طور پر سانپ رکھنے پر گلوکارہ کے خلاف محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کا آغاز کیا ہے، رابی پیرزادہ کے خلاف چالان مرتب کرکے مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات نے رابی پیرزادہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے مگرمچھ، سانپ ، اژدھے رکھے ہیں جو کہ وائلد لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر سانپ، اژدھے اور مگر مچھ کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے سانپ اور مگرمچھ کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نریندری مودی کے لیے تحفہ ہے۔

رابی کا کہنا تھا کہ ایک کشمیری لڑکی کی تیاری مودی کے خلاف، ویسے تو اس نے جہنم میں جانا ہی ہے، مگر اس جیسے انسان کی دنیا بھی جہنم ہونی چاہیے۔رابی پیرزادہ نے بعدمیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں گانا بھی گایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.