بھارتی اداکارہ سنی لیون جڑواں بچوں کی ماں بن گئی

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بے باکی سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ سنی لیون جڑواں بچوں کی ماں بن گئی۔ دونوں بچوں کی سروگیسی عمل یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی ادا کارہ سنی لیون نے فلمی کیریئر میں متعدد فلموں میں کام کیا ہے لیکن وہ فلم نگری میں اپنی شناخت بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے ہی بناسکی ہیں۔

اداکارہ اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے گزشتہ سال 21 ماہ کی ایک بچی کو گود لیا تھا جس کا نام نشاکور ویبر رکھا تھا لیکن اب اداکارہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

سنی لیون نے انسٹاگرام پر مداحوں کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری دی اور بتایا کہ انہوں نے بچوں کے نام عاشر سنگھ اور نوح سنگھ رکھے ہیں۔ فوٹو میں میاں بیوی بچوں کو اٹھائے ہوئے خوش دکھائی دیتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.